پنجگور: دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے سی پیک روڈ کو بلاک کردیا

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آج صبح پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سگے بھائیوں صابر نور اور عابد کے اہلخانہ نے احتجاجاًسی پیک روڈ کو پنجگور کے علاقے سرادک زم زم ہوٹل کے مقام پر دھرنا دے کر بلاک کردیا۔

روڑ پر دھرنا کی وجہ سے کراچی پنجگور گوادر کیچ شال آنے جانے والی ٹریفک جام رہا ، جس سے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئے،

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندؤں نے دھرنے کی مقام پر آکر اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کو فوری طور پر بازیاب کرائیں۔

لواحقین کی جانب سے اس سے قبل آج پریس کانفرنس بھی کی گئی جہاں انہوں نے انتظامیہ کو دو بجے کا وقت دیا کہ دونوں بھائیوں کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاً سی پیک روڈ کو بلاک کیا جائے گا۔

آپ کو علم ہے مذکورہ دونوں بھائیوں کو آج صبح پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے تارآفس میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب بھوانی کے مقام پر مسلح گروہ کا گاوں پر دھاوا فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ،واقعہ کے خلاف اہل علاقہ شاہراہ بند کردی

پیر ستمبر 30 , 2024
قومی شاہراہ بلا کر کے مبینہ قبضہ مافیا اور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ قبضہ مافیا پولیس کی سرپرستی میں ہماری جدی پشتی زمینیں ہتھیا نا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب شہر کے قریب بھوانی کے متعدد دیہاتوں کے افراد جن میں خواتین اور بچے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ