سندھ سے طالب علم اور ماڑہ سے ٹینکر ڈرائیور جبری لاپتہ۔

سندھ میں جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ یونیورسٹی کے صدر علی رضا بروہی کو پاکستانی فورس خفیہ اداروں نے پیٹارو فوجی چھاونی کے ٹول پلازہ سے اٹھاکر جبری لاپتا کردیا ہے ۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ علی رضا بروہی کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو فوراٙٙ آزاد کیا جائے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے علی رضا بروہی، بشیر شر اور یوسف شر سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

علاوہ ازیں اورماڑہ سے ژوب کا رہائشی لاپتہ ہوگیا ۔ بتایا جارہاہے کہ اورماڑہ میں سیکسٹی نائین کے ایریا سے شیر زمان نامی گاڑی ڈرائیور لاپتہ ہواہے ۔

ذرائع کے مطابق وہ ہفتے کے روز 2 بجے کے قریب پانی ٹینکر میں پانی بھرنے گیا تھا لاپتہ ہوگیا

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران میں فوجی چوکی ،گوادر میں موبائل ٹاور،اور مشکے میں تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

پیر مئی 20 , 2024
آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ آواران کے علاقے پیراندر زرانکول میں گزشتہ شام چھ بجے بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ