قلات میں چیکنگ کے دوران مخبر عبدالرزاق کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

قلات بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ یکم جولائی کو صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان اور نرمک کے درمیان واقع گیتانی کے مقام پر ڈیتھ سکواڈ و انٹیلیجنس کے کارندوں کی نکل و حرکت کے پیش نظر سڑک پر ناکہ لگایا ۔

انھوں نے کہاہے کہ چیکنگ کے دوران وہاں سے عبدالرزاق نامی مسلح مخبر کا گزر ہوا، مذکورہ شخص پہلے سے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر تھا۔ ناکے کے قریب پہنچتے ہی وہ اسلحہ نکال کر مورچہ زن ہوا، سرمچاروں نے اسے ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کو کہا مگر اس نے فائرنگ شروع کردیا، جس پر سرمچاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور اسلحہ ضبط کرلیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ عبدالرزاق ولد طالب گزشتہ ایک عرصہ سے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا۔ اس کے خاص سرگرمیوں میں سے ایک علاقے میں سرمچاروں کا تعاقب کرنا تھا۔ اس کے علاوہ فوجی آپریشنز، جبری گمشدگیوں اور نوجوانوں کی شہادت میں بھی ملوث رہ چکا تھا۔

انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے میں جاری فوجی جارحیت اور ڈیتھ سکواڈ کی نکل و حرکت کے پیش نظر ہمارے سرمچار علاقے میں ہر مقام پر چوکنا ہیں، لہذا بی ایل اے جوہان سمیت گردونواح کے تمام قریبی علاقوں کے عوام کو خبردار کرتی ہے کہ غیر ضروری سفر اور حساس مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مزن بند میں پاکستانی فورسز کا فضائی آپریشن جاری

بدھ جولائی 3 , 2024
کیچ: دشت اور تمپ کے درمیان پہاڑی علاقے مزن بند میں پاکستانی فوج کی فضائی آپریشن جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح چھ بجے دو جنگی ہیلی کاپٹر پہاڑوں میں جاتے ہوئے دیکھے گئے اور کافی دیر تک گشت کرتے ر ہے ۔ زمینی دستوں کو ابھی تک جاتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ