کاہان حملے میں ڈیتھ سکواڈ کارندہ کو ہلاک کرنے اور موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کاہان بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے نساؤ میں بٹاکڑی تل کے مقام پر سرِنو انتخابات کے دوران نصیب اللہ کے کرائے کے کارندوں پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں نصیب اللہ مری کا دست راست گل خان لوہارانی ہلاک جبکہ 3 کارندے زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ علاقے میں نام نہاد انتخابات ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ قومی غدار گل خان لوہارانی قابض پاکستانی فوج کے آگے سرنڈر ہونے کے بعد نصیب اللہ جیسے قوم دشمنوں کے نگرانی میں بلوچ قومی تحریک کے خلاف نسل کش سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے حملوں اور احکامات کی وجہ سے نساؤ میں دو مرتبہ انتخابات ناکام ہونے کے بعد آج ایک مرتبہ پھر انتخابات منعقد کرنے کی کوشش کی گئی، نام نہاد الیکشن کو اپنے حق میں کامیاب کرنے کیلئے ریاستی اداروں اور آلہ کار نصیب اللہ مری نے دو سو کے قریب کرائے کے قاتلوں کو پولنگ سٹیشن پر تعینات کیا۔ سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا جوکہ دوپہر 2 بجے سے لیکر رات 9 بجے تک تک جاری رہا۔ حملے کے بعد سرمچاروں نے لاش سمیت کارندوں کی گاڑیاں اور دیگر ساز و سامان تحویل میں لے لیا۔

ہر ایک پر واضح کرتے ہیں کہ ریاستی کارندوں یا ان کے ساز و سامان کے پیچھے علاقے میں آنے کی جراًت نہ کریں ورنہ ہر ایک اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

ترجمان نے دوسرے جاری بیان میں کہاہے کہ 23 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے کوہ پان کے مقام پر ایک جاسوس موبائل ٹاور کی مشینری کو نظر آتش کردیا جس کے نتیجے میں ٹاور غیر فعال ہوگیا۔

مذکورہ ٹاور علاقے میں قابض ریاستی اداروں کی ایما پر جاسوسی کیلئے نصب کی گئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ اپریل 24 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، ان حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک جبکہ ایک سرویلنس ڈرون تباہ ہوگیا۔ انہوں نے کہاہےکہ بی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ