تمپ و زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ میں پاکستانی فوج اور زامران میں جاسوس کیمروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ کے علاقے آسیاباد میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاہےکہ دریں ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران میں ساہ دیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کیئے گئے کیمرے اور اس سے منسلک دیگر برقی آلات کو تباہ کردیا۔

آخر میں کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی: آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر بیک وقت حملہ

ہفتہ مئی 4 , 2024
نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر بیک وقت دو حملے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے دفتر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جبکہ عین اسی وقت سول ہسپتال کے قریب واقع ایف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ