بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ چودہ اگست کو ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے تین مختلف علاقوں پسنی، جیونی اور پیشکان میں کوسٹ گارڈ سمیت فوجی سپانسرڈ نام نہاد یوم آزادی کی تقریبات پر حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعلقہ علاقوں میں چودہ اگست کے تمام تقریبات منسوخ ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ چودہ اگست کو صبح دس بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں چودہ اگست کے برائے نام تقریب کی تیاریوں پر بم حملہ کیا۔ اس کے بعد ساڑھے دس بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیونی میں چودہ اگست کے مناسبت سے جاری ایک اور تقریب کی تیاریوں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ بی ایل اے کے حملوں کے بعد پسنی و جیونی سمیت گوادر کے متعدد علاقوں میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے جعلی تقریبات منسوخ ہوکر بری طرح ناکام ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ چودہ اگست کو رات 8 بجے ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پیشکان میں سمندر کنارے پاکستانی کوسٹ گاڑد کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
چوتھا حملہ چودہ اگست کو رات 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے شال کے علاقے اخترآباد میں قائم ایف سی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
شال گوادر حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔