بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا۔
بتایا جارہاہے کہ قلات مہلبی کے علاقے میں پاکستانی فوسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی مالی نقصانات اٹھانا پڑا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلات منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں انہیں فورسز کیمپ منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں سبی میں دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا بچہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل سبی کے علاقے میں گھر پر پھینکا جانے والا دستی بم روڈ پر گرنے ایک بچہ موقع پر ھلاک جبکہ 4 بچے زخمی ہوئے تھے ۔
تازہ اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والا بچہ محمد یوسف الماس سی ایم ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے،اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے ،مزید زخمیوں کی علاج جاری ہے ۔