جھاؤ: قومی مجرم احمد بخش عرف کچّو کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دو روز قبل ہمارے سرمچاروں نے تنظیم کی انٹلیجنس ٹیم کی معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے آواران کے علاقے جھل جھاؤ سے قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار احمد بخش عرف کچّو ولد کریم بخش کو حراست میں لے لیا۔ریاستی ایجنٹ کچّو گزشتہ ایک سال سے زائد قابض پاکستانی فوج کے لیے مخبری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

انھوں نے کہاہے کہ دوران تفتیش مزکورہ شخص نے خود اعتراف کیا کہ وہ جھل جھاؤ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے لیے مخبری کا کام سر انجام دے رہا تھا اور 9 اگست 2024 کو ساتھی سرمچار شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ شمبین عرف شہیک بلوچ کی شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔

احمد بخش عرف کچّو نے دوران تفتیش وہ تمام کِرداروں کے نام دیا تھا جو شہید لیفٹیننٹ شہیک بلوچ کی شہادت میں ملوث تھیں اور جھاؤ و گردونواح میں پاکستانی فوج کے لیے مخبری و آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور مزکورہ مخبر کی اعترافی بیان ویڈیو فوٹیج کی شکل میں پارٹی کے ہاں محفوظ ہیں بوقت ضروت قوم کے سامنے شائع کیا جائیں گے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ریاستی آلہ کار احمد بخش پنام کچّو کی اپنے ساتھیوں کی نام کی نشاندہی اور تنظیم کی انٹلیجنس ٹیم کی معلومات کی بنیاد پر شہید لیفٹیننٹ شہیک بلوچ کی شہادت میں ملوث ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو جلد از جلد ہی انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ریاستی ایجنٹ احمد بخش عرف کچّو کو گذشتہ روز آواران کے علاقے جھل جھاؤ میں بی ایل یف کے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے منطقی انجام تک پہنچایا۔

بی ایل ایف ریاستی ایجنٹ احمد بخش عرف کچّو کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھی ماہی گیروں کا پسنی سے انخلا و شکار پر پابندی، مولانا ہدایت الرحمان کیخلاف دھرنا شاہراہ بلاک کردیا

ہفتہ ستمبر 28 , 2024
گوادر فش کمپنی مالکان اور کشتی مالکان کا سندھی ماہی گیروں کا پسنی سے انخلا کے خلاف احتجاج،مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر دھرنا دیکر بند کردیا ، ایم پی اے گوادر مولاناہدات الرحمان پر سندھی ماہی گیروں کو علاقہ بدر کردینے کی الزام عائد کردی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ