قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات پولیس اہلکار نے ناگزیر وجوہات کی بناپرفائرنگ کرکے منیر احمد ولد بہرام خان قوم مینگل نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ اس دوران ایک بچی بی بی لائبہ بنت غلام حسین گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔

جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاجِ کے لیے شال ریفر کر دیا گیا، مگر وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
پولیس نے بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار ملزم بشیر احمد مینگل کو گرفتار کر لیا ،مزید تفتیش قلات پولیس کر رہی ہے۔