جیونی: پاکستانی کوسٹ گارڈ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، اسلحہ ضبط

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ جمعے کی شام جیونی کے ساحلی علاقے کنٹانی کے مقام “مچیں کاپر” کے قریب پیش آیا، جہاں کوسٹ گارڈز اہلکار معمول کے گشت پر مامور تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قریب پہنچ کر اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کا بابل ملک بلوچ اور بلال احمد نیچاری کی جبری گمشدگی کی مذمت، بازیابی کی اپیل

ہفتہ مئی 9 , 2026
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ اور بلال احمد نیچاری ہمیشہ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری جدوجہد اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وی بی ایم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ