بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بینک سامنے بم دھماکہ ہوا جس میں ، پانچ افراد ظفر ولد روشن سکنہ ملک آباد، نصرت ولد مولابخش سکنہ کوشقلات، اویس ولد رسول بخش سکنہ کوشقلات، عدن ولد عزیز سکنہ ڈاکی بازار، ظریف ولد محمد آپسر شامل ہیں زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق واقع کے بعد فورسز نے متعدد گھروں کی تلاشی لی جہاں ڈاکٹر حنیف کا گھر بھی واقع ہے ،فورسز اور ایجنسیوں نے دو گھنٹے تک گھر کو گھیر لیا اور کہاکہ ان کا گھر مشکوک ہے ، اہلخانہ کے مطابق وہ بار بار پوچھ رہے تھے کہ ڈاکٹر حنیف کہاں ہیں ۔