دکی لیویز اہلکاروں کی فائرنگ لیڈی ڈاکٹر زخمی ، کوہلو فائرنگ ،بچہ ھلاک ، ینگ ڈاکٹر ز نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔

دکی میں مسلح شخص کی فا ئرنگ سے لیڈی ڈاکٹر زخمی ہو گئی ہے ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نجی کلینک میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر ساجدہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، زخمی لیڈی ڈاکٹر کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے پو لیس کے مطابق فا ئرنگ 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کی جبکہ زخمی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیلوری کیس کے معاملے پر مریضہ کے شوہر نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

اس واقع کے بابت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ شیرانی میں ڈاکٹر پر لیویز اہلکاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کا جانبدارانہ رویہ اور قانونی کاروائی سے انکار ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری واقعہ کا نوٹس لے ، آئندہ 48 گھنٹوں میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیں گے جس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر پر عائد ہوگی۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ صرف ایک فرد پر نہیں، بلکہ پورے طبی برادری اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے۔ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ضلع شیرانی کی انتظامیہ لیویز اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قبائلی رسم و رواج کے تحت مسئلے کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے حل کرنے کی کوشش اس کی ناکامی اور نااہلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں ایف آئی آر درج نہ کی گئی اور انصاف فراہم نہ کیا گیا، تو ہم بلوچستان بھر میں سخت ترین احتجاج کریں گے۔ اس احتجاج کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان اور مشکلات کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر شیرانی اور حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی۔

حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سنگین واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر لیویز اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں اور طبی ماہرین کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنائیں۔

دریں اثناء کوہلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں واقع ایک گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرد ی۔جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید کارروائی جا ری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران میں خفیہ اداروں کے دفاتر پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بدھ ستمبر 11 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں سیکرٹریٹ روڈ پر واقع پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی و ایم آئی کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے پانچ بم حملے کیے۔ ترجمان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ