سائنس کالج سے ڈھائی منٹ کے فاصلے پر ریڈ زون میں فائر بریگیڈ موجود ہے اس کے باوجود کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکا۔ لشکری رئیسانی

شال سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سائنس کالج میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کالج میں کلاسز کا آغاز۔ ، واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ذمہ داروں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس سے بلوچستان کا ایک قدیم تعلیمی ادارہ برباد ہوا ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو وفد کے ہمراہ کوئٹہ سائنس کالج کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،

دورے کے دوران انہوں نے کالج کے متاثرہ حصوں کا دورہ اور پرنسپل و دیگر سے ملاقات بھی کی ۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدیم تعلیمی ادارے میں گزشتہ شب لگنے والی آگ سے کالج کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے یہاں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کا تدریسی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، کالج میں لگنے والی آگ کے پس پردہ اگر کوئی سازش ہے تو اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کا دفتر کالج سے تھوڑئے ہی فاصلے پر واقع ہے اسے پہنچنے میں دیر کیوں ہوئی ، انتظامی امور چلانے والے بھی یہاں سے دو سے ڈھائی منٹ کے فاصلے پر ریڈ زون میں موجود ہیں اس کے باوجود کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ نقصانات کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ ذمہ داروں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس سے صوبے کا ایک قدیم تعلیمی ادارہ برباد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور کو مورود الزام ٹہرانے کی بجائے جو لوگ اس ادارے اور وزارت کے ذمہ دار ہیں وہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آکر سنا کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے ضرورت آس امر کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے مزید کوئی نقصان نہ ہو ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت ہنگامی بنیادوں پر کالج میں کلاسز کا آغا کرے، واقعے کی تحقیقات کرائی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لگ یہ رہا ہے کہ حکومت کے ایجنڈے میں بلوچستان کی ترقی ، آئندہ نسل کی خوشحالی اور تعلیم کا فروغ شامل نہیں ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سائنس کالج کوئٹہ کا اچانک آگ لگنے کے سبب خاکستر ہونا قابلِ تشویش اور تعلیمی سانحہ ہے۔ بساک

اتوار ستمبر 1 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ سائنس کالج شال کا اچانک آتش زدگی میں جل کے راکھ ہونا ایک بڑا تعلیمی سانحہ ہے۔ اس طرح ناگہانی تعلیمی اداروں کا اچانک جل کر خاکستر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے جس پر تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ