مصنف ،ادیب ، سینئیر پروڈیوسر، معروف کمپئیر محمد الفت آج صبح بقضائے الہیٰ وفات کرگئے ۔

شال ہر دل عزیز ملنسار اور شفیق ، تمام عمر بلوچستان میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم رہنے والے براہوئی زبان کے مصنف ، ریڈیو کے سینئر پروڈیوسر ٹیلی ویژن کے کمپیئر محمد الفت آج شال کے نجی ہسپتال میں قضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔

مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور شال کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

آپ نے براہوئی میں نہ صرف نثر نگاری بلکہ شاعری ،اور مزاحیہ نگاری کے میدان میں بھی کتاب تصنیف کیے۔

پاکستان ٹیلی وژن کے شال سینٹر سے نشریات کے آغاز سے ہی میر محمد الفت ادارے سے بحیثیت کمپئیر وابستہ رہے۔

دہائیوں پر مشتمل فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ۔ بلوچستان میں ٹیلی وژن کی نشریات کے آغاز سے قبل جہاں جہاں ریڈیو کی آواز پہنچتی رہی میر محمد الفت ریڈیو پاکستان براہوی اور اردو زبان کی خوبصورت صدا کار کی حٰیثیت سے پہچانے گئے۔

مرحوم پی ٹی وی شال سے نیوز بلیٹن کے آغاز سے ہی براہوی لینگویج ٹرانسلیٹر اور نیوز کاسٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

بلوچستان بھر سے زبان و ادب سے وابستہ لوگوں، سماجی اور سیاسی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی وفات سے بلوچستان میں زبان و ادب کے شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

اتوار مئی 19 , 2024
شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا نعرہ لگانے والوں نے بلوچستان کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا، لفاظیت کی چھتری کے نیچے سے نکل کر قومی مسائل پر عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ یہ بات بلوچ یکجہتی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ