شال ایف سی نے اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلے ٹرانسپورٹ مالک خلاف گھیرا تنگ کرکے انھیں معافی مانگنے پر مجبور کردیا

شال فرنٹیئر کور ایف سی کی کالے کرتوت اور حقائق منظر عام پر لانے والے بلوچستان کے ٹرانسپورٹ مالک کا گھیرا تنگ، گوداموں پر چھاپے مارے گئے-

شال ،کراچی مرکزی شاہراہ پر چلنے والے ٹرانسپورٹ مالکان و ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ ایف سی انھیں بھتہ نا دینے پر تشدد کا نشانہ بناتی ہے ۔

مذکورہ ٹرانسپورٹ مالک کے معافی کے بعد دیگر ٹرانسپورٹ مالکان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی ایف سی کے بھتہ خوری پر لب کشائی کرتا ہے تو اس کے ارد گرد گھیرا تنگ کیا جاتا ہے اور مزکورہ ٹرانسپورٹ مالک کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے جسے اپنا کاروبار بچانے کے لئے معافی مانگنی پڑی ہے-

آپ کو علم ہے گذشتہ روز بلوچستان میں چلنے والے مقامی مسافر کوچ کے مالک نے شال لک پاس چیک پوسٹ پر ایف سی کی بھتہ خوری کے خلاف دیگر ٹرانسپورٹروں کے ہمراہ احتجاجاً روڈ کو بند کردیا تھا-

مظاہرین نے کہاتھاکہ ایک کوچ سے روزانہ ایف سی 30 ہزار روپے وصول کرتا ہے اور اُنھیں بتایا گیا ہےکہ ہر کوچ سے 50 ہزار کی بھتہ فکس کردیں اور اس چیک پوسٹ سے روزانہ پانچ کروڑ روپے کا بھتہ جمع ہوتا ہے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں اور یہ رقم ایف سی کمانڈنٹ و دیگر افسران کے جیبوں میں چلا جاتا ہے۔⁦‪

اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مقامی کوچ مالک نے ایف سی بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایف سی اہلکار ہمیں کہتے ہیں ہر گاڑی پر بھتہ فکس کریں، بعد ازاں جو بھی سامان اسمگل کرنا ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں جس سے کوچ مالکان شدید پریشان ہیں-

مذکورہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ایف سی کی دباؤ پر ٹرانسپورٹ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکے گوداموں پر چھاپے مارکر ان پر دباؤ ڈالاگیاکہ وہ اپنے الزامات واپس لیں۔ جس کے بعد السیف ٹرانسپورٹ کے مالک نے ایک اور ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان سے معافی مانگ لی۔

آپ جانتے ہیں بلوچستان کے طویل و غرض شال کراچی،شال تفتان،شال گوادر ،شال چمن سمیت دیگر شاہراہوں پر درجنوں ایف سی اور کسٹم چیک پوسٹس قائم ہیں جن پر مسافروں کوچز اور تیل لانے والے گاڑیوں پر بھتہ خوری کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے جس بناء پر متعدد بار کوچز اور ٹرک مالکان نے احتجاجاً مرکزی شاہراؤں کو متعدد بار بند کردیا ہے-

چند ماہ قبل بھتہ نا دینے پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور بھی اوتھل کے قریب گاڑی الٹنے سے جان کی بازی ہارگیا تھا جبکہ متعدد واقعات میں ایف سی اور کسٹم کے بھٹہ خوری سے تنگ کوچ اور ٹرک مالکان نے احتجاجاً اپنے گاڑیوں کو جلا نے پر مجبور ہوجاتے ہیں،مگر فورسز ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں –

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہرنائی: کوئلہ کان سے  مزید 4 نعشیں نکال لیں، تعداد 12 ہوگئی

بدھ مارچ 20 , 2024
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو کی کوئلہ کان میں گیس بھر نے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 18 کان کن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے  تھے ،میں سے مجموعی 12 نعشیں نکال لئے گئے ہیں جبکہ 6 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ