بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو کی کوئلہ کان میں گیس بھر نے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 18 کان کن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے ،میں سے مجموعی 12 نعشیں نکال لئے گئے ہیں جبکہ 6 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے ۔
کان کے اندر گزشتہ روز دھماکہ کے وقت 10 کان کن پھنس گئے تھے ، جھنیں نکالنے کیلے آٹھ کان کن داخل ہوگئے ، اتنے میں کان بیٹھ گیااور جانے والی 8 کانکن بھی کان کے اندر پھنس گئے ۔
اٹھارہ کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔ جنھوں نے تلاش کا کام جاری رکھتے ہوئے 8 نعشیں نکال دیں ،اسطرح تازہ اطلاع کے مطابق مزید 4 نعشیں ملی ہیں ،جبکہ بقیہ 6 کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔