قلات اور پنجگور میں پاکستانی فورسز کیمپوں پر حملے

بلوچستان کے ضلع قلات اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات قلات کے علاقے جوہان میں قائم پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ کی چوکیوں کو نامعلوم افراد نے مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔


اس طرح ضلع پنجگور میں رخشان ندی کے مقام پر فورسز کے پوسٹ پر نامعلوم افراد نے گذشتہ رات ایک بجے کے قریب راکٹ فائر کیا جو زور دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دھماکے کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

حکام نے حملوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

آخری اطلاع کے مطابق دونوں حملوں کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر میں دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ ،پاکستانی خفیہ اداروں پر مجید بریگیڈ کا حملہ جاری - بی ایل اے

بدھ مارچ 20 , 2024
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زور دار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہائی سکیورٹی زون کے قریب متعدد دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ گوادر کے مزکورہ علاقہ میں کئی حساس ریاستی ادارے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ