گوادر میں دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ ،پاکستانی خفیہ اداروں پر مجید بریگیڈ کا حملہ جاری – بی ایل اے

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زور دار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ،


تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہائی سکیورٹی زون کے قریب متعدد دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔

گوادر کے مزکورہ علاقہ میں کئی حساس ریاستی ادارے اور چینی تنصیبات موجود ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتک متعدد دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

دوسری جانب بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ گوادر میرین ڈرائیو ، جی پی اے کمپلیکس میں پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ہیڈکوارٹرز پر بی ایل اے کی مجید بریگیڈ کا حملہ جاری ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ دشمن پر مجید بریگیڈ کے فدائین نے آج دوپہر ساڑھے تین بجے حملہ کیا جو تا حال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ مزید تفصیلات میڈیا میں جلد جاری کی جائیں گی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر میں آپریشن زر پہازگ کے تحت پاکستانی فوج کے 25 سے زائد اہلکار ہلاک کرکے مجید بریگیڈ کے 8 فدائین شہید ہوگئے - بی ایل اے

جمعرات مارچ 21 , 2024
گوادر بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج 20 مارچ 2024 کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب بلوچ لبریشن آرمی کے فدائین یونٹ مجید بریگیڈ کے آٹھ فدائین نے قابض ریاست کے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ