بلوچستان ضلع ژوب میں زائرین کی بس پر موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے متعدد زائرین زخمی ہو گئے ،ڈرائیور نے حملہ آروں کو کچل دیا ،
تفصیلات کے مطابق ژوب میں زائرین کی بس پر موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے متعدد زائرین زخمی ہو گئے ، بس ڈرائیور نے کمال مہارت سے موٹرسائیکل سوار افراد کو کچل دیا ، دونوں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ کرتحقیقات کا آغاز کر دیا یے ۔
علاوہ ازیں پنجگور بالگتر اور ہوشاب کے درمیان این 85 سی پیک روڈ پر پہاڑی تودے گرنے سے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے این ایچ اے روڈ کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ کیونکہ یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔