ژوب: اے ٹی ایف کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی ، بارکھان موبائل ٹاور تباہ

بلوچستان ژوب ڈی آئی خان شاہراہِ سلیازہ کے قریب ژوب سے مانی خواہ جانے والی اے ٹی ایف فورس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر ہلاک جبکہ 3 اہلکار امیر محمد ، محمد شفیق اور نور الدین زخمی ہوگئے-

اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ہلاک اہلکار اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ژوب منتقل کر دیا۔

ٹراما سنٹر ذرائع کے مطابق حملے میں دو شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے-

دوسری جانب بارکھان یونین کونسل اچڑی میں ایک اور موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیاگیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ بولان فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل

اتوار ستمبر 22 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کورجو آسیاآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر 27 سالہ شعیب ولد علی حاتم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے- واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ