کیچ بولان فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کورجو آسیاآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر 27 سالہ شعیب ولد علی حاتم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے-

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں بولان میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ملزم موقع سے فرار۔

تفصیلات کے مطابق کچھی بولان کی سب تحصیل سنی کے علاقے لطیف آباد میں محبوب علی جت نے اپنی بیوی مسماتہ (ن) کو سیاہ کاری کے الزام میں گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

سنی لیویز نے نعش سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ، ڈھاڈر سول ہسپتال انتظامیہ نے نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

سنی لیویز نے ملزماں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان واقعات میں ملوث اکثر ملزمان قانون سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متعدد واقعات ایسے بھی سامنے آیے ہیں جہاں ذاتی ربخش پر خواتین کو قتل کرکے غیرت کا نام دیا جاتا رہا ہے اور بعد ازاں ایسے معاملات میں قبائلی رسم رواج کے تحت ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔

بلوچستان میں خواتین کے حقوق اور تشدد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز اور تنظیموں کے مطابق پاکستان بھر میں خواتین آئے روز گھریلوں اور معاشرتی مظالم کا شکار بنتے ہیں تاہم ان واقعات میں زیادہ تر واقعات بلوچستان سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ فورسز کی فوج کشی تاحال جاری

اتوار ستمبر 22 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ سر کلبر میں پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی پچھلے تین دن سے جاری ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ فوج نے لتُم سے جھل انجیرکان سمیت دیگر علاقہ کے جانے والے تمام ندی نالوں پگڈنڈیوں سمیت سڑک بند کردیئے ہیں اور فوج کشی کرہی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ