اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح آج آٹھ مارچ کو پاکستان میں بھی خواتین کاعالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب عورت مارچ کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں اور عورت مارچ کے شرکاء میں تصادم کا واقعہ سامنے آیا دھکم پیل میں عورت مارچ میں موجود 3 خواتین گرگئیں، جس کے بعد عورت مارچ منتظمین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ۔
عورت مارچ اسلام آباد کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس انہیں روک رہی ہے۔
لاہور میں بھی عورت مارچ منعقد ہوا ، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نظر آئی۔
کراچی فوارہ چوک پر عورت مارچ کا اہتمام کیاگیا ۔ جہاں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔
عورت مارچ کراچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مارچ کے روٹ کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ مارچ کا روٹ 2 تلوار سے فرئیر ہال تک ہوگا۔
دوسری جانب عورت مارچ کی حمایت میں عظمی بخاری میدان میں آگئیں کہا کہ عورت مارچ ہونا چاہئے، میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ دائی رہی ہوں۔