کراچی ،پنجاب ٹریفک حادثات، باپ بیٹی سمیت 8 افراد ھلاک، 14 زخمی

کراچی سندھ کے شہری کراچی میں دو مسافر بسوں کے درمیان حادثہ 3 افراد ھلاک ہوگئے ۔ واقع سپر ہائی وے پر پیش آیا جب دو مسافر بسوں میں ٹکر ہو گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر سے 3افراد ھلاک  ہو گئے جبکہ 8زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں پاکستان پنجاب سرگودھا ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت چار افراد ھلاک  اور پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میانی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں پنڈ دادنخان کا اقرار علی ھلاک ہو گیا جبکہ چک 125 شمالی کے قریب تیز رفتار بس کے کچل دینے سے 36 سالہ راہگیر محمد مظہر ھلاک ہو گیا اورسرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار کار الٹ سے حافظ آباد کے باپ بیٹی ھلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اسی طرح پولیس ناکہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ہسپتال پہنچ کر زخمی پولیس کانسٹیبل کی عیادت کی اور اس کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بہترین علاج کیلئے ہدایات جاری کیں۔

دریں اثناء پنجاب  چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاگیا۔ مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی جبکہ ڈیڑھ ماہ قبل بیٹی پیدا ہوئی، قتل سے پہلے رات کو بیٹی کا فون آیا تھا۔ بیٹی نے بتایا تھا کہ خاوند قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر حملے کی ویڈیو بی ایل ایف نے جاری کردی

اتوار اپریل 14 , 2024
گوادر : بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے میڈیا چینل “آشوب میڈیا” نے 31 مارچ 2024 کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی 6 منٹ کی ویڈیو شائع کردی ہے ۔ بی ایل ایف کی 6 منٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ