
ضلع کیچ: تربت کے علاقے ناصر آباد میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ولید احمد ولد خالد سکنہ ناصر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کو لیویز فورس نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکے۔