
بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے 15 مئی 2025 کو ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں ہونے والے فوجی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ اور گھات لگا کر حملے کی ویڈیو اپنے میڈیا سیل “آشوب” پر جاری کر دی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں بی ایل ایف کے سرمچاروں کو ایک بڑا IED بم تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں پیدل چلنے والے فوجی اہلکاروں اور ان کے پیچھے آنے والی فوجی بکتر بند گاڑی کو دکھا جا سکتا ہے۔
جیسے ہی پیدل فوجی اہلکار کچھ فاصلے تک آگے بڑھتے ہیں بکتر بند گاڑی بھی ان کے پیچھے حرکت میں آتی ہے۔ تھوڑا آگے جا کر ایک شدید اور زوردار دھماکہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ مکمل راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
ویڈیو میں بعد ازاں بی ایل ایف کے سرمچاروں کو دیگر فوجی اہلکاروں پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم از کم 10 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، تاہم پاکستانی فورسز نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی اور حملے کو چھپا رکھا۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: