بلوچی شاعر سرباز وپا کی نئی کتاب “جہد ءُ جہدکار” شائع

بلوچی شاعر، ادیب، مترجم اور صحافی سرباز وپا کی نئی کتاب “جہد ءُ جہدکار” زرمبش پبلی کیشن کی جانب سے شائع کر دی گئی ہے۔

پبلی کیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق کتاب کی پروف ریڈنگ استاد بابل لطیف نے کی، ایڈیٹنگ قاضی ریحان نے انجام دی جبکہ سرورق الیاس بلوچ نے ڈیزائن کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب میں قاضی ریحان کا مضمون “جہدکار: راج ءِ راھشون” بھی شامل ہے، جو کتاب کے فکری پہلوؤں اور بنیادی موضوعات کو اجاگر کرتا ہے۔

“جہد ءُ جہدکار” میں جہدکار، سیاست، قیادت، رہنما کی ذمہ داریاں، کامیاب قیادت کی خصوصیات، تنظیم سازی، سرکلز کی اہمیت، تنقید کے فوائد اور حدود سمیت مختلف فکری و تنظیمی موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

یہ سرباز وپا کی تیسری تصنیف ہے، اس سے قبل ان کی کتابیں “جنگولیں پدا” اور “جپاکشیں ورنا” بھی شائع ہو چکی ہیں، جبکہ ان کی دو ترجمہ شدہ کتابیں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

یہ کتاب پی ڈی ایپ میں زرمبش پبلی کیشن کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر دستیاب ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چاغی: نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کی مائننگ سائٹ پر حملے میں 10 افراد ہلاک، مشینری تباہ

جمعرات اپریل 23 , 2026
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دریگون میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (NRL) کی تانبے اور سونے کی مائننگ سائٹ پر حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات مزدور، تین سکیورٹی اہلکار اور ایک غیر ملکی شہری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ