چاغی: نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کی مائننگ سائٹ پر حملے میں 10 افراد ہلاک، مشینری تباہ

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دریگون میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (NRL) کی تانبے اور سونے کی مائننگ سائٹ پر حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات مزدور، تین سکیورٹی اہلکار اور ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے، جس کی شناخت عمر (ترکی) کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 40 سے زائد حملہ آور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر مختلف اطراف سے منظم انداز میں سائٹ میں داخل ہوئے اور چھوٹے ہتھیاروں اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے مائننگ سائٹ پر موجود مشینری کو نذر آتش کر دیا جبکہ فیول ٹینک میں دھماکے کے باعث کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن میں رحمت اللہ (دالبندین)، اکرام خان (دالبندین)، محمد آصف (جیالوجسٹ، گلگت)، شفیق ساجد (جیالوجسٹ)، علی شیر (خیرپور، سندھ)، شیر زمان (کرک، خیبر پختونخوا)، سلطان (بیلہ، بلوچستان)، سجاد (چترال) اور وکرم گلورام (سندھ) شامل ہیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

کچھ غیر مصدقہ اطلاعات میں بعض ملازمین کو یرغمال بنائے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ چاغی بلوچستان کا ایک اہم معدنی ضلع ہے جہاں تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، اور یہ علاقہ کان کنی کے منصوبوں کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6144ویں روز بھی جاری، مختلف طبقات کا اظہارِ یکجہتی

جمعرات اپریل 23 , 2026
کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6144ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپ کی قیادت تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کی، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ