
نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گشتی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب راستے میں مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
تاہم واقعے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔