ہر شہید کا بہایا گیا خون اس جدوجہد میں نئی روح پھونک رہا ہے – ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

بلوچ قومی رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قومی جدوجہد، پاکستان کے وحشیانہ جبر، ظلم اور بربریت کے باوجود، ناقابلِ تسخیر رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ نسل در نسل دی جانے والی عظیم قربانیوں نے بلوچ قومی تحریک کو ناقابلِ شکست، مستحکم اور مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ ہر شہید کا بہایا گیا خون اس جدوجہد میں نئی روح پھونک رہا ہے، اور آج بلوچ قوم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قابض ریاست، اپنے تمام تر حربوں کے باوجود، شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ فرزندوں کے خون کا ہر قطرہ ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، ایسی تاریخ جو بلوچ قوم کی جدوجہد، قربانی اور آزادی کی علامت بنے گی۔ اس راہ میں قربان ہونے والے ہمیشہ تاریخ میں سرخرو رہیں گے، جبکہ وہ عناصر جو دشمن کے آلۂ کار بن کر اپنی ہی قوم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، نہ صرف بلوچ قوم کی نظروں میں معاف کیے جائیں گے اور نہ ہی تاریخ انہیں فراموش کرے گی۔ وہ ہمیشہ غداری، کم شرفی اور رسوائی کی علامت بن کر یاد رکھے جائیں گے اور تاریخ کی عدالت میں قصوروار ٹھہریں گے۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی فتح اور آزادی نوشتۂ دیوار ہے۔ قابض پنجابی فوج، اپنی تمام تر طاقت، وسائل اور مظالم کے باوجود، بلوچ سرزمین پر زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔ وہ دن قریب ہے جب بلوچ قوم اپنی سرزمین کو دشمن کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کرے گی۔ بلوچ جدوجہد آزادی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، اور اس تحریک کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: ایم آئی کے اہم آلہ کار جلائی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار مارچ 23 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 19 مارچ کو تمپ میں ملٹری انٹیلی جنس کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندہ، جلائی ولد اللّہ بخش سکنہ تمپ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ