بلوچستان لاقانونیت کی سرزمین بن چکی ہے ،دکی واقع کی مذمت کرتی ہوں ۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ دکی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دکی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع دکی میں کم از کم 21 کانکنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، جو کہ شورش زدہ علاقے میں ایک اور تباہ کن واقعہ ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان میں لاقانونیت ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہے، خطے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے درمیان غریب مزدوروں سے لے کر سیاسی کارکنوں تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں شورش کا فائدہ سیکورٹی اداروں کو ہے جوں جوں خطے میں تشدد کے واقعات بڑھتے ہیں، فوجی موجودگی، سیکیورٹی آپریشنز کے نام پر پیسے اور بدعنوانی میں اضافے کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں کل رات کے سانحے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں دو خواتین بچے سمیت 7 افراد ھلاک ڈاکٹر سمیت 3 زخمی

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
بلوچستان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات میں دو خاتون ایک بچے سمیت 7 افراد ھلاک ،لیڈی ڈاکٹر سمیت تین زخمی ۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک المناک واقعہ گزگ کےراستے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ