بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں دو خواتین بچے سمیت 7 افراد ھلاک ڈاکٹر سمیت 3 زخمی

بلوچستان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات میں دو خاتون ایک بچے سمیت 7 افراد ھلاک ،لیڈی ڈاکٹر سمیت تین زخمی ۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک المناک واقعہ گزگ کےراستے سے آتے ہوئے حاملہ خاتون راستہ میں دم توڑگئی، زرائع کے مطابق اگر بر وقت گزگ میں ایمبولینس ہوتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا ۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان سیکرٹری صحت ڈپٹی کمشنر قلات اور ڈی ایچ او قلات سے گزارش کی ہیکہ خدارا گزگ کے عوام پر رحم کرے ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوئے ہیں ڈی سی اس کے اوپر فوری نوٹس لیں پہلے بھی ایک حاملہ خاتون ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے راستےمیں دم توڑ دی تھی۔

ادھر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عبدالرحمن زئی میں فائرنگ کا واقعہ سید عرفان اللہ نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت ایک شخص ھلاک 2 افراد کو زخمی کردیا، لیویز کے مطابق. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ملزم کو تھانہ منتقل کردیا گیا ،ھلاک اور زخمی ہونے والے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

علاوہ ازیں لیڈی ڈاکٹر عارفہ کاکڑ کی گاڑی کو سرانان کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عارفہ کاکڑہ زخمی ۔ جبکہ ان کا ڈرائیور جمعہ خان
ھلاک ہو گیا ۔

بتایا جارہاہے کہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔

گاڑی قلابازیاں کھاکر دور جا گری۔ جس کی وجہ ڈاکٹر عارفہ کاکڑہ کا ڈرائیور ھلاک ہوا، جبکہ ڈاکٹر عارفہ کاکڑہ زخمی ہوگئی۔جوکہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

علاوہ ازیں آواران پیراندر میں دو افراد کی لاش برآمد ایک کی شناخت عادل ولد نواب ساکن زیارت ڈن آواران سے ہواہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہو سکی۔

لیویز کے مطابق جمعہ کی شام کو آواران لیویز کو اطلاع ملی کہ آواران کے علاقے پیراندر سورک ندی میں دو نامعلوم افراد کی نعشوں کی اطلاع ملی ۔ آواران لیویز کے نائب رسالدار زمرد حسین، نائب رسالدار امام بخش اور دفعدار محمد اشرف بھاری لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران پہچایا ،جہاں ایک نعش کی شناخت عادل ولد نواب ساکن زیارت ڈن آواران سے ہوا ۔ جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی ہے جس کو شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ادھر مستونگ مرکزی شاہراہ پر غلام پڑینز کے مقام پر ٹو ڈی گاڑی کی ٹکر سے ایک چھوٹی بچی ھلاک ہوگئی ،جسے رئیسانی میموریل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا سٹی پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔

اس طرح خضدار قومی شاہراہ کوشک کے مقام پرموٹرسائیکل سوار اوررکشے کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو کم عمرموٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طورپر طبی امداد دینے کیلئے ٹراما سینٹرخضدارمنتقل کیاگیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چین ہو یا دنیا کی کوئی اور بڑی طاقت ہمارے وسائل کا جو بھی استحصال کرے گا ہم اس کی مزاحمت کریں گے۔ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
ہمیں آج سوچنا ہے، غور و فکر کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ پاکستان کن قوتوں کو راغب کرکے اپنے مفادات سے ہم آہنگ کر رہاہے ۔ گوادر ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ جو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ