تربت۔ کلاتک مرمر کراس کے مقام پر ایک شخص قتل، علاقائی ذرائع کے مطابق کلاتک کے نزدیک مرمر کراس پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس اس علاقہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
مچھ سینٹرل جیل مچھ کے سزاے موت کے قیدی کی نعش برآمد ،تاہم جیل حکام نے اسے خود کشی قرار دے دیا یے ۔
مچھ پولیس کے مطابق بوقت 8/15بجے دن سزاے موت کے قیدی عبدالظاہر خان ولد نزر محمد قوم اچکزئی سکنہ پشتون آباد شال جوکہ قتل کے مقدمہ نمبر62/2022 میں بند تھا گلے میں کپڑے کا پھندہ ڈال کر خود گشی کرلی تاہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قیدی کی نعش پراسرار طور پر ملی ہے اور دن آٹھ بجے وارڈنز اپنی ڈیوٹی پر اور قیدی باہر موجود ہوتے ہیں ۔
سماجی انسانی حقوق کے تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر قیدی خود کشی کر رہا تھا تو اسے جیل ملازمین اور دیگر قیدیوں نے روکا کیوں نہیں تھا۔
دوسری جانب جیل میں سینکڑوں کیمرے لگے ہیں اور 24 گھنٹے کیمروں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
واضع رہے اس سے قبل بھی مچھ جیل میں قیدیوں کی پر اسرار خود کشیاں رپورت ہوتی رہی ہیں تاہم تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی ہیں ۔