خضدار،پنجگور ،چمن لسبیلہ فائرنگ حادثات میں 5 افراد ھلاک ، راجن پور فائرنگ 4 افراد قتل

بلوچستان پنجگور کے علاقے بونستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز پنجگور کے علاقے بونستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہداد نامی شخص ھلاک ہوگیا۔ نعش کو فورپر ہسپتال لے جایا گیا۔ فوری طور پر واقعے کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز چمن محلہ غنی عطار میں ڈاکوﺅں نے دکاندار کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں سودا سلف لینے آیا ایک بچہ موقع پر ھلاک، جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہوگیا، زخمی بچے کو راہ گیروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کیاگیا ، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

چمن شہریوں کا کہنا ہے کہ چمن میں آئے روز ڈکیتی و راہزانی کی ورداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ امن و امان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےجبکہ دوسری جانب ضلع کا تمام تر انتظام ضلعی انتظامیہ کی دسترس سے باہرہے، شہر کے بڑی شاہراہیں، بنک ودیگر سرکاری دفاتر گزشتہ سات ماہ سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے بند کر رکھے ہیں۔

ادھر وندر سونمیانی مین ایکو شاہراہِ پر کریم بخش ہوٹل آدم کھنڈ کے قریب پک اپ گاڑی الٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر کریم بخش ہوٹل پر تیز رفتار پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث پک اپ گاڑی میں سوار 4افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو سینٹر 1122وندر کے عملے نے طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج ومعالجہ کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب ریفر کر دیا جبکہ پک اپ کے الٹنے سے پک اپ میں سوار ایک شخص جائے واقعوعہ پر ھلاک ہوگیا وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا۔

علاوہ ازیں بیلہ کے نواحی علاقے گوٹھ موسانی میں ہیٹ اسٹروک سے دس سالا بچی جاں بحق آج بھی بیلہ میں گرمی کی شدت برقرار رہی گوٹھ موسانی میں عمران ولد عبدالکریم کی دس سالہ بچی ہیٹ اسٹروک سے بے ہوش ہوکر جان کی بازی ہار گئی۔

خضدار گزشتہ روز کراڑو کے مقام پر ٹرک کی الٹ جانے سے کوڑاسک کے رہائشی اسد اللہ ولد عبدالنبی نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔

بتایا جارہاہے کہ متوفی نال سے پتھر لوڈ کرکے کراچی لیجارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔

دریں اثناء راجن پور کے علاقے مڈرندان میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد ھلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5467 دن ہو گئے ہیں ۔

اتوار جون 2 , 2024
شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5467 دن ہو گئے ہیں ۔ اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے مرکزی عہدیداروں شکور بلوچ نزیر بلوچ مقبول بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ