ایران کا اسرائیل پر فضائی حملہ 400 کے قریب میزائیل فائر کردیئے ۔تل ابیب ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ، 10 افراد ھلاک

اسرائیل پر ایران نے 400 کے قریب میزائل داغے ، اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے فضائی حملوں کا ہدف اسرائیل کا دارالحکومت تل ا بیب ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بم شیلٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر جافہ میں فائرنگ میں چار شہری ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی دفاع میں مدد کے لیے تیار ہے اور خطے میں امریکی عملے کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

اس سے پہلے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران 12 گھنٹے کے اندر اسرائیل پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق استنبول میں صباح الدین زعیم یونیورسٹی میں اسلام اور عالمی امور کے مرکز کے ڈائریکٹر سامی الاریان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر زمینی حملے نے ایران پر ردعمل دینے کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا، ’یقینی طور پر، اس وقت ایران شدید دباؤ میں ہے کیونکہ اس سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے شروع کی جانے والی اس نسل کش جنگ میں مکمل شریک ہوگا۔‘تاہم ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایران فوری طور پر براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب تل ابیب سے اطلاعات ہیں مسلح افراد نے تل ابیب میں ایک ٹرین اسٹیشن کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم 10افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی جیل میں فائرنگ قیدی سمیت ایک حملہ آور ھلاک ، 3پولیس اہلکار زخمی ،

بدھ اکتوبر 2 , 2024
ڈیرہ مراد جمالی کے گیٹ پر نامعلوم مسلحہ افراد کی قیدی وین پر فائرنگ جس کے نتیجےمیں ایک قیدی نظر ہیجوانی نامی موقع پر ھلاک ، جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ھلاک دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ