بلوچستان ضلع کیچ تمپ میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق آج رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تمپ کے علاقے رودبن میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی زرائع کے مطابق حملہ کافی دیر تک جاری رہا ، حملے کے وقت شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی، خدشہ ہے کہ فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حملے کے بعد فوج کے جانب سے بھی مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم مسلح افراد فرار ہوگئے۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔