تربت یونیورسٹی بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے طالبات کا ایڈمن کے خلاف احتجاج اور کلاس بائیکاٹ۔

تربت یونیورسٹی میں بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے طالبات نے جمعہ کو یونیورسٹی کی ایڈمن کے خلاف کلاس بائیکاٹ کرتے ہوئے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاجی طالبات کا کہنا ہے کہ ان کی ایک کلاس فیلو کا انتقال ہوا ان کے اہلخانہ سے تعزیت پر جانے کے لیے ہم نے مشترکہ طور پر ایڈمن سے ایک بس کا مطالبہ کیا مگر یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طالبات اور طلبہ کو نظرانداز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے وہ چاہتے ہیں کہ زیر تعلیم طلبہ و طالبات ایک ایجوکیشنل ماحول کے بجائے ان کے ذاتی غلام اور تابع فرمان بنے رہیں ایسا کسی دیگر یونیورسٹی میں نہیں ہوتا ،اگر یہ رویہ جاری رہا تو ایڈمن کے خلاف ہم احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ بھی. کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری، کلاس فیلو ایک طالبہ کی تعزیت کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس بس نہیں مگر پکنک اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے ےین سے چار بسیں دستیاب ہوتی ہیں۔

طالبات نے کہا کہ یونیورسٹی ایک مخصوص مائینڈ سیٹ کے ہاتھوں یرغمال ہے، ان کی منشا اور خواہش کے مطابق سب کچھ کی جارہی ہے۔ جب یونیورسٹی میں ہی زیر تعلیم ایک طالبہ کے تعزیت کے لیے ان کے ساتھیوں کو بس مہیا نہیں کی جاتی ہے تو یونیورسٹی سے باہر غیر تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بسیں کیوں باہر جاتی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لورلائی  مال بردار گاڑیوں سے لوٹ مار، ٹرانسپورٹرز نے شاہراہ بند کردی،نوکنڈی میں چوروں نے متعدد  سکولوں کا صفایا کردیا 

ہفتہ مارچ 9 , 2024
بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ میں میختر سے آگے سور ڈاگی کے مقام پر رات کو متعدد گاڑیوں کو لوٹا گیا، جس میں ڈرائیوروں سے نقدی موبائل چھین لیے گئے، جس پر ہمارے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد گل کاکڑ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ