شال،تربت پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر بم حملے ،پسنی شراب خانہ پر بم پھینکا گیا

بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں چمن پھاٹک کے قریب پاکستانی فورسز کی چوکی پر زوردار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی فورسز اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب رات گئے کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ چوک پر پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے فورسز کو جانی مالی نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ادھر گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شراب کے ایک اڈھ پر دستی بم پھینک دیا جو پھٹ نہ سکا ۔

آخری اطلاعات تک دونوں حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیموں نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران جبری لاپتہ دونوں بھائی بازیاب ہوگئے جاری دھرنا ختم

اتوار ستمبر 1 , 2024
بلوچستان ضلع خاران چیف چوک سے گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکان سے جبری لاپتہ کیے جانے والے دونوں سگے بھائی کامران اور بختیار یلانزئی خاران کے عوام لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کی مشترکہ جدوجہد سے بازیاب ہوکر دھرنا گاہ پہنچ گئے ۔ انکے بازیاب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ