کوہ سیلمان سے اطلاعات ہیں کہ کوہ سیلمان میں مسلح افراد کی ناکہ بندی دوران پاکستانی فورسز پر حملے میں درجنوں اہلکار ھلاک ہوگئے ہیں ۔
بلوچستان ضلع کیچ تحصیل مند کے علاقہ ہوت آباد کے میں مسلح افراد نے شاہرا ہ پر ناکہ بندی دوران آنے والے پاکستانی فورسز کے پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گھیر لیا اور راکٹ لانچرز دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ناکارہ کردیا ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ حملے میں فورسز کو بھاری جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
دریں اثناء قلات جھڑپ میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی، مستونگ سے کوچز واپس شال روانہ ہوگئے ہیں۔
ایس پی قلات دوستیں دشتی نے تصدیق کی ہے کہ قلات میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک لیویز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے اور وہ بھی خطرے سے باہر ہے۔
دوسری طرف مستونگ میں کھڈکوچہ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کے بعد جو کراچی اور مکران جانیوالی کوچز کھڑی تھیں وہ واپس شال کی طرف روانہ ہو گئے ہیں.