مجید بریگیڈ کے فدائین 24 سے زائد دشمن اہلکار ہلاک کرکے بیلہ کیمپ کے ایک حصہ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ بی ایل اے کی فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک 24 سے زائد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مجید بریگیڈ نے حملے کا آغاز بارود سے بھری دو گاڑیوں کو کیمپ کے داخلی دروازے اور قریب واقع حفاظتی چوکیوں سے ٹکرا کر کیا، جس سے کیمپ کا داخلی حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ ابتدائی وی بی آئی ای ڈی حملوں کے بعد مجید بریگیڈ کی ھیروف فدائین یونٹ کیمپ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور حملے کے پہلے فیز میں 24 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرکے کیمپ کے ایک وسیع حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔ جہاں سے آپریشن کے دوسرے فیز کا آغاز کیا جائیگا۔

انھوں نے کہاہے کہ اس کے علاوہ بلوچستان بھر کی تمام شاہراہوں کو بی ایل اے کے سرمچاران ناکے لگا کر اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔ جنکی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیاسی وارث شہید اکبر خان بگٹی کے مشن پرگامزن رہیں گے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

پیر اگست 26 , 2024
⦿ شہید اکبر خان کی قربانی نے بھی بلوچ قوم کو جدوجہد کی طرف راغب کیا۔ ہم شہید اکبر خان بگٹی کے سیاسی وارث ہیں۔ آپ کی قربانیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے منزل تک جدوجہد جاری رہے گا۔ شہداء کے وارث ان کے خاندان نہیں پوری بلوچ قوم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ