کیچ، قلات اور کولواہ میں پانچ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تمپ، قلات اور کولواہ میں پانچ مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا، حملوں میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور مواصلاتی ٹاور تباہ ہوگئی۔

انھوں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ شب تمپ میں گریڈ اسٹیشن کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے گریڈ اسٹیشن سے متصل پاکستانی خفیہ اداروں کے دفتر کے مرکزی دروازے پر تعینات دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بی ایل اے کے ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے تمپ ایکسچینج کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک دشمن اہلکار زخمی ہوگیا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب ایک کارروائی میں قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ (تحصیل) کے مرکزی دروازے پر تعینات دشمن اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں بدھ کی شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے کولواہ رودکان میں یوفون کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ژوب  مقامی آبادیوں میں فوج کشی قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

جمعہ مئی 17 , 2024
شال  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ترجمان نے جاری  پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات اور خوف وہراس کے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژوب واطراف کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے  بے بنیاد  دہشتگردانہ واقعات ، دہشتگردوں کی موجودگی کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ