پشین میں دھماکہ 2 بچے ھلاک پولیس اہلکاروں سمیت 12 زخمی

پشین بازار میں دھماکہ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پشین بازار میں دھماکہ ، جس میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پشین میں دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔اس دوران جاں بحق بچوں کی نعشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ھلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ محمود علی لانگو بازیاب نہ ہوئے تو افغان قونسلیٹ کے سامنے دھرنادینگے۔ پریس کانفرنس

ہفتہ اگست 24 , 2024
افغانستان نمروز سے محمود علی لانگو ولد محمد عثمان کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے وہ افغانستان کے صوبہ نمروز میں بطور مہاجر رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ دنوں 18 جون کو افغانستان کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ