نوشکی ،کیچ فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی بازار مل اڈہ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق سندھ سے ہے جو نوشکی میں ٹوپی کا کاروبار کرتا تھا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر مہرے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عابد ولد وشدل سکنہ آپسر نامی شخص کو زخمی کردیا جو پنکچر کی دکان پر کام کررہا تھا۔

بتایا جارہاہے کہ دو دن قبل وہ گوادر میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاں پیشی پر گیا ہواتھا ۔


 علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایک دو افراد کو پاکستانی فورسز  خفیہ اداروں نے جبری لاپتہ کردیا تھا ،عوامی دباؤ پر منظر عام  لائے گئے مگر بعد ازاں ایجنسیوں نے پیشی کے بہانے بلاکر انھیں قتل کردیا ۔ 

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشین میں دھماکہ 2 بچے ھلاک پولیس اہلکاروں سمیت 12 زخمی

ہفتہ اگست 24 , 2024
پشین بازار میں دھماکہ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پشین بازار میں دھماکہ ، جس میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے سمیت 12 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ