
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر غمخوار حیات ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مقتول کی لاش کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
