بلوچستان: مختلف علاقوں سے مزید 2 افراد جبری لاپتہ، ایک بازیاب، تین لاشیں برآمد

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مزید 2 افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں، نوشکی سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والا ایک نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے جبکہ تربت اور بولان سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹاکے مطابق 13 نومبر 2026 کو رات ایک بجے کوئٹہ کے علاقے عوامی پمپ سریاب مل میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ کیے جانے والوں میں 40 سالہ غلام سرور ولد بالاچ بلوچ جو پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے اور 18 سالہ طالب علم کامران بلوچ ولد عبدالغفور شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق عوامی پمپ سریاب مل کوئٹہ سے بتایا گیا ہے۔

بی وائی سی کے مطابق دونوں افراد کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے گھروں سے حراست میں لیا جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

دوسری جانب نوشکی کے علاقے کلی شریف خان سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے نوجوان محمد ابراہیم ولد گل محمد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق محمد ابراہیم کو 11 نومبر 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں ایک ہفتے کی گمشدگی کے بعد 18 نومبر کو نوشکی میں رہا کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے علاقے بولان مشکاف سے چار روز پرانی دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ڈی ایس پی شیر احمد کے مطابق مشکاف کے قریب سے برآمد ہونے والی دونوں لاشیں چار روز پرانی ہیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ لاشوں کی شناخت کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جبکہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شہرک سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تربت سے تیس کلومیٹر مشرقی جانب شہرک میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی اور سوراب میں فوجی کیمپوں پر زمینی وفضائی حملے، دالبندین میں مائننگ سائٹ نذرِ آتش- بی ایل اے

اتوار نومبر 22 , 2026
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں چاغی، سرلٹ، خضدار، سوراب، پنجگور اور نوشکی میں 11 کارروائیاں کیں۔ ترجمان کے مطابق ان کاروائیوں میں استحصالی کمپنی کی سائٹ اور قابض […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ