تربت: آبسر میں فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل ہلاک، شوہر اور بیٹا زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے انتظامی مرکز تربت کے نواحی علاقے آبسر میں گھات لگائے مسلح افراد نے ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگئیں، جبکہ ان کے شوہر اور 5 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچے اور اس کے والد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہی تھیں جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: سوارپ بارڈر پر حملہ، 3 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک

اتوار مئی 17 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل مند کے علاقے سوارپ بارڈر میں پاکستانی فوج کے مورچوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 8:30 بجے مسلح افراد نے قریب سے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ