
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل مند کے علاقے سوارپ بارڈر میں پاکستانی فوج کے مورچوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 8:30 بجے مسلح افراد نے قریب سے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ ہلاکتوں سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تین اہلکاروں کی لاشیں دیکھی گئی جبکہ ایک صوبیدار حملے میں محفوظ رہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
