نوشکی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بی وائی سی کی جانب سے نوشکی میں شہدائے راجی مچھی کی یاد میں منعقدہ دیوان کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔
بلوچ راجی مچھی کا کاروان رات نوشکی پہنچا تھا۔ آج نوشکی میں شہدائے راجی مچھی کی یاد میں دیوان کے بعد کاروان شال جائے گا۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب میں آج شام 5 بجے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بی وائے سی کے رہنماء خطاب کریں گے۔
شال کے عوام نے بلوچ راجی مچی کے دوران جس حوصلے اور ہمت کا اظہار کیاہے اس جلسے میں بھی بھر پور شرکت کرکے ریاستی جبر و بربریت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔