سیکنڈ لیفٹیننٹ شمبین عرف شیھک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ9 اگست 2024 کو سرمچار سیکنڈ لیفٹیننٹ شمبین عرف شیھک جھل جھاؤ کے علاقے تدو کور میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شہید شمبین عرف شیھک جان ولد نور محمد کا تعلق ضلع آواران کی تحصیل جھاو سوڑ ھیرو گوٹھ سے تھا۔ تنظیم میں شامل ہونے سے قبل آپ نے دو سال تک شہر میں رہ کر تنظیم کی دوزواہ کی حیثیت سے کام کیا، دو سال کی انتھک محنت اور جفاکشی کے بعد 15 اگست 2019 کو باقاعدہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

اپنی محنت، قابلیت اور جفاکشی کی وجہ سے بہت ہی کم عرصوں میں اعلی مقام حاصل کیا، شہید شیھک جان نے مختلف محاذوں پر بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے لئے اپنی خدمات صرف کی۔جھاو، آواران، کولواہ،کیلکور اور اورماڑہ کے اہم معرکوں میں دشمن کو شدید نقصان سے دوچار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ قومی جہد سے مخلصی اور خدمات فراہم کرنے کی پاداش میں شہید کے خاندان کو پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل جبر کا نشانہ بنایا گیا اور اسی جرم میں شہید شیھک کے بھائی کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تاکہ شہید شیھک اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں لیکن آپ نے ثابت قدم رہ کر دشمن پر واضح کردیا کہ بلوچ قومی غلامی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خلاف بلوچ قوم کا ہر فرزند اپنی جان سے گزر کر آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گا۔

بلوچ سر زمین کی آزادی کے لئے جان کا نذرانہ دینے والے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم کے بہادر فرزندوں نے جام شہادت نوش کرکے قوم کو آزادی کی راہ دکھائی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ قوم کا سامنا ایک غیر مہذب ریاست سے ہے جو بلوچ قوم پر ظلم و ستم کے ذریعے انہیں جہد سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس حالات میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جہد آجوئی کا حصہ بن کر منظم انداز میں آگے بڑھیں، کیونکہ آزادی ہی قوم کے مستقبل کو خوشحال بناسکتا ہے۔

شہید شمبین ریاستی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے، تنظیم کی انٹلیجنس ٹیم نے ڈیتھ اسکواڈ کی نشاندہی کی ہے جلد ہی انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید شمبین عرف شیھک کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ شہیدوں کے لہو کا بدلہ آزادی کی صورت میں لیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: دشمن فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ہفتہ اگست 10 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے دس اگست کی شام پانچ بجے خاران کے علاقے لتاڑ اور شیروزئی کے درمیان قائم دشمن پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ