قلات میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے میں ٹیلی نار ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا اور تمام مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ بروز پیر سولہ ستمبر رات آٹھ بجے قلات کے علاقے ہربوئی مرجان میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یہ کامیاب کاروائی سر انجام دی اور بحفاظت اپنے خفیہ مقام منتقل ہوگئے۔

بی ایل ایف بحیثیت مسلح تنظیم ایک منظم و مربوط ڈھانچہ رکھتی ہے جو جدید دور کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور اپنی قومی جنگ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی لئے کوشاں ہے۔

آج کا جدید دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے فوائد اور نقصان کے متعلق مکمل آگاہی رکھتی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز نے 16 سالہ طالب علم کو جبری لاپتہ کردیا

جمعرات ستمبر 19 , 2024
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے سولہ سالہ مدثر ولد صابر علی، سکنہ سنگانی سر نامی طالب علم کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔ مذکورہ طالب علم کیچ بار ایسوسی ایشن کے ایڈووکیٹ شیما صابر کے چھوٹے بھائی بتائے جاتے ہیں آٹھویں جماعت کا طالب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ