کیچ میں دشمن فوج پر دو حملوں میں تین اہلکار ہلاک کیے ۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت اور تمپ میں دشمن فوج کو دو حملوں میں نشانہ بناکر تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی کیے۔

انہوں نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے کل 25 اپریل کو رات ساڑھے نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک پر قائم فوجی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا اور چوکی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد شکست خوردہ فورسز کے اہلکار کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

انھوں نے کہا ہےکہ ایک اور حملے میں کل رات ساڑھے دس بجے تمپ ملانٹ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے قریب سے جاکر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ شکست خوردہ دشمن کو سنبھالنے کا موقع نہیں ملا اور حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

بی ایل ایف نے کہا ہےکہ حملے کے فوراً بعد مذکورہ چیک پوسٹ کے قریب میں تعینات فورسز مدد کے لیے پہنچے لیکن سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں کی جانب نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی مکمل آزادی تک دشمن فوج پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو کیمپ بلاکر لاپتہ کردیا

ہفتہ اپریل 27 , 2024
بلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے شڑدوئی تنک کے رہائشی حاصل ولد محمد حسن نامی شخص کو پاکستانی قابض فورسز نے اپنی چوکی بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو فورسز نے ایک اور علاقہ مکین کے ساتھ پنڈکی میں واقع چوکی پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ